سردیوں کی آمد، اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 22:31

سردیوں کی آمد، اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) سردیوں کی آمد پر اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمد پر اوگرا کی جانب سے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دےد ی گئی ہے۔ گیس مہنگی کرنے کی منظوری سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کیلئے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

13-2012 کے سال کیلئے سوئی ناردرن کی فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں 12 روپے جبکہ سال 14-2013 کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں 37 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 13-2012 کے سال کیلئے سوئی سدرن گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں 38 روپے جبکہ سال 14-2013 کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں 52 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے باعث عوام سے 18 ارب روپے زائد وصول کیے جائیں گے۔