تحریک انصاف تبدیلی کا نشان ہے، شریف برادران ڈکٹیٹر ہیں، دھاندلی کی بنیاد پر منتخب ہونے والی حکومت اپنی مدت پور ی نہیں کر سکے گی ،بلدیاتی الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے، تحریک انصاف اقتدارمیں آنے کے بعد عوام کی مایوسیوں کا خاتمہ کر دے گی
تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور کا انتخابی جلسوں سے خطاب
منگل 10 نومبر 2015 22:31
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) سابق گورنر پنجاب و تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نشان ہے، شریف برادران ڈکٹیٹر ہیں، دھاندلی کی بنیاد پر منتخب ہونے والی حکومت اپنی مدت پور ی نہیں کر سکے گی ،بلدیاتی الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے، تحریک انصاف اقتدارمیں آنے کے بعد عوام کی مایوسیوں کا خاتمہ کر دے گی۔
وہ منگل کو چنیوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے یونین کونسل 25میں چیئرمین کے امیدوار سید محمد افضل شاہ اور دیگر انتخابی حلقہ جات رجوعہ ، لالیاں اور چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پنجاب بھر کے پسماندہ اضلاع کے فنڈز روک کر لاہور کی تعمیر و ترقی پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ پسماندہ اضلاع میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے حکمرانوں نے این اے122لاہور کے الیکشن میں دوسری مرتبہ دھاندلی کی ہے حکمران پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنا بند کرے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ حکمران بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری کا استعمال بند کرے شفاف الیکشن میں پی ٹی آئی واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی عمران خان پاکستانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تبدیلی کی فضا چل نکلی ہے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن میں بھر پور محنت کریں اور اپنے امیدواروں کو کامیاب کروائیں آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے قوم کو ان کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکار ا دلائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی گاؤں کو شہروں کے برابر جیسی سہولیات میسر کی جائیں گی حکومت کی طرف سے ہسپتالوں اور دیگر اداروں کی نجکاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے آگنائزر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما حسن علی قاضی، سید عنایت علی شاہ، سید محمد افضل شاہ، سردارزادہ سید قائم علی رضا شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ میں کلین سویپ کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.