نادراکے 700سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے فارغ، نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا

منگل 10 نومبر 2015 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء)نادرا نے وسیع پیمانے پر ملازمین کو برطرف کر کے نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق نادرا نے 700سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین فوری طور پر آفس چھوڑ دیں۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صر ف ڈیلی ویجز کو ملازمین کو برطرف کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ عمل ادارے کی تنظیم نو کے لیے کیا جا رہا ہے۔