Live Updates

شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر کی ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

درست وقت پر تحریک انصاف کو چھوڑنے کافیصلہ کیا، میں نے مسلم لیگ ن پر بھی نتقید کی مگر گالیاں نہیں سننا پڑیں،ٹویٹ پیغام

منگل 10 نومبر 2015 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر نے ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے درست وقت پر تحریک انصاف کو چھوڑنے کافیصلہ کیا، میں نے مسلم لیگ ن پر بھی نتقید کی مگر گالیاں نہیں سننا پڑیں۔ ایمان حاضر نے منگل کو سردار ایاز صادق کے حق میں ٹویٹ کردیاجس میں اس نے کہا کہ سردار ایازصادق قومی اسمبلی کے حقیقی اسپیکرہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایاز صادق کو قومی اسمبلی میں واپسی اوراسپیکرمنتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی سوشل میڈیا پربدزبانی کے سبب درست وقت پر پارٹی چھوڑدی۔ایمان حاضرنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں نے مسلم لیگ (ن) پر بھی تنقید کی ہے لیکن کبھی گالیاں نہیں سننا پڑیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ٹویٹ کی بنا پران کی والدہ اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات