شہبازشریف نے توانائی منصوبوں کے لئے انتھک محنت کی ہے ‘ وزیراعظم نواز شریف

شہبازشریف نے تقریر کے اختتام پر خوبصورت شعر پڑھا ،شرکاء کی بھرپور داد

منگل 10 نومبر 2015 22:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بلوکی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیرعلیٰ محمد شہبازشریف کی انتھک محنت اور منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کرنے کے حوالے سے کارکردگی کی خصوصی طو رپر تعریف کی اورکہاکہ پنجاب میں شہبازشریف نے توانائی کے منصوبوں کیلئے ذاتی طو رپر دلچسپی لی ہے اور بے پناہ کام کیاہے جس پر وہ شاباش کے حقدار ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ شہبازشریف منصوبے کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھتے او رمنصوبوں کو ذاتی نگرانی میں مکمل کراتے ہیں اوریہ ان کی بہت بڑی خوبی ہے ۔وزیراعظم نے پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے تینوں منصوبوں کے لئے شبانہ روز محنت پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں دھرنوں کا ذکر کئے بغیر کہاکہ گزشتہ برس بے پناہ مشکلات او رچیلنجز کے باوجود وزیراعظم نے تحمل اور بردباری کا مظاہر ہ کیا او راﷲ تعالیٰ نے انہیں کامیابی دی ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کا اختتام اس شعر پر کیاجس پر شرکاء نے بھرپو رداد دی : تیری پسند تیرگی‘ میری پسند روشنی۔۔۔تو نے دیا بجھا دیا‘ میں نے دیا جلا دیا۔

متعلقہ عنوان :