جنوبی افریقی کرکٹرز کا معروف کار ساز کمپنی آڈی کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 22:04

جنوبی افریقی کرکٹرز کا معروف کار ساز کمپنی آڈی کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ

کیپ ٹاون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) جنوبی افریقی کرکٹرز نے دنیا کی معروف کار ساز کمپنی اوڈی کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ کروایا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف کار ساز کمپنی اوڈی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی مرکزی سپانسرز میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کا خصوصی فوٹو شوٹ کیا گیا ہے جسے مداحوں میں خوب سراہا جارہا ہے۔ کمپنی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرکٹ شرفاء کا کھیل تصور کیا جاتا ہے اور چونکہ جنوبی افریقی کرکٹر دنیا بھر میں اس حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، اس لیے ان کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔