سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر رن ساز سیڑھی سے پھسل کر جاں بحق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:54

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء )سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر محنت کش دوران مزدوری سیڑھی سے پاؤں پھسل کر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سمبڑیال محلہ واٹر ورکس کا محمد اشرف المعروف نواز شریف جو کہ رنگ سازی کا کام کرتا ہے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک سیڑھی سے پاؤں پھسل جانے سے گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ۔ متوفی کو بعد ازاں ٹینکی والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔