آر پی او راولپنڈی کا دورہ اٹک ، پولیس کو اشتہاری پکڑنے اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہدایات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 21:50

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصا ل فخر سلطان راجہ نے ضلع اٹک کا دورہ کیاجس دوران انہیں بلدیاتی انتخابات پربریفنگ دی گئی ۔ آر پی او راولپنڈی نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کے پر امن انعقا د کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا مکمل نفاذ یقینی بنا یا جائے ۔موجو دہ ملکی صورتحا ل کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فا ئرنگ پر پا بندی کا اطلاق کرا یا جائے، کسی امیدوار اور منتخب نمائندے کو پرائیویٹ گارڈ رکھنے کی اجازت نہ ہے۔

اسلحہ آتیش وغیرہ کی دوکانیں الیکشن کے دنو ں میں بند رکھی جا ئے گی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری اور سخت کا روا ئی کی جا ئے ۔ پولنگ اسٹیشن اور الیکشن کیمپو ں کی الیکشن سے پہلے سرچ سو یئپنگ کی جائے پولیس کا کام غیر جانبدار رہ کر آزادانہ اور منصفا نہ انتخا بات کا انعقا د کرانا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن جیتنے والے امیدواروں کی طرف سے کسی قسم کی ریلی کی ہرگز اجازت نہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پولیس کو اشتہاریوں کے خلاف کا رکردگی بہتر کرنے کے سختی سے احکامات جاری کیے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن اور مقدمات کی تفیش جلداور میرٹ پر کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ اور بد عنوان پولیس افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔