نعیمین ایسوسی ایشن پنجاب کی تنظیم نو،علامہ یاسرنعیمی صدر، بلال فاروق سیکرٹری جنرل منتخب

ڈاکٹر محمدسرفراز نعیمیشہیدکے افکار ونظریات عام کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی،نومنتخب عہدیداران

منگل 10 نومبر 2015 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کی تنظیم سازی کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت منعقدہ ہوا۔جس میں علامہ یاسر علی نعیمی کو نعیمین ایسوسی ایشن پنجاب کا صدرجبکہ حافظ بلال فاروق نعیمی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن وناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ اشاعت دین ا وروطن عزیز کے استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب پوری پاکستانی قوم کے دلوں کی آوازہے۔وطن عزیز میں امن کی بحالی کے لئے حکومت پاکستان اورپاک فوج کی غیر مشروط حمایت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع نومنتخب صدر علامہ یاسر علی نعیمی نے کہاکہ ڈاکٹر سرفراز احمدنعیمیشہیدکے بقاء دین اوردفاع وطن کے مشن کی آبیار ی کے لئے نعیمین ایسوسی ایشن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اسلاف کے دیئے ہوئے” امن مشن“کے فروغ کے لئے ہرفور م استعمال کریں گے۔مفتی محمد حسین نعیمی کے مشن کے احیاء اور ڈاکٹر محمدسرفراز احمدنعیمیشہیدکے افکار ونظریات عام کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اجلاس میں مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی،ڈاکٹر مفتی محمدحسیب قادری،حافظ یاسین اشرفی،قاری محمدیعقوب نعیمی،پروفیسر ارشد اقبال سمیت دیگر مرکزی عہدیدارن وکارکنا ن کی کثیرتعدادشریک تھی۔

متعلقہ عنوان :