چھاتی کے سرطان جیسی بیماریوں کے خاتمے کے لئے سوشل ٹیبوز توڑنے ہوں گے، ڈاکٹر شازیہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:54:18 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:54:18 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:49:10 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:39:57 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:39:57 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:39:57 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:36:28 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:36:28 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:34:25 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:34:25 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:30:04
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

چھاتی کے سرطان جیسی بیماریوں کے خاتمے کے لئے سوشل ٹیبوز توڑنے ہوں گے، ڈاکٹر شازیہ قریشی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان ایسی بیماریوں کے خاتمے کے لئے سوشل ٹیبوز (دقیانوسی سماجی روایات )کو توڑنا ہو گا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔

تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ہید آف سائیکالوجیکل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر روبینہ اسلم ، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شازیہ قریشی نے کہا کہ حقائق کو چھپانے کی بجائے ان کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ مشکلات کا سامنا کئے بغیر انہیں حل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں جہاں بھی مردوں کو آگاہی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے وہ ذیادہ کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے افراد میں خواتین کے حقوق کے لئے آگاہی ہو تو سب کے لئے اچھا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ اسلم نے کہا کہ نفسیاتی طور پر انسان مضبوط ہو تو بیماریوں سے ذیادہ بہتر طریقے سے نبٹا جا سکتا ہے۔

10/11/2015 - 21:39:57 :وقت اشاعت