اسلام آباد ہائی کورٹ ، کراچی آپریشن بارے شکایات ازالے کیلئے قائم کمیٹی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار ، خارج کردی گئی

منگل 10 نومبر 2015 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی آپریشن کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی‘ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئیت ھی جس کے خلاف درخواست گزار شاہد اورکزئی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کمیٹی میں سابق ججز شامل ہیں جو وفاق کے خرچے پر کسی صوبے میں کوئی سیاسی کام انجام نہیں دے سکتا‘ تشکیل کردہ کمیٹی صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے۔