پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ملک و ملت ،جمہوریت کیلئے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں ، محمد اسماعیل زہری

منگل 10 نومبر 2015 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ۔جس نے ملک و ملت اور جمہوریت کے لئے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں ۔اور آئندہ بھی اپنی اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کرتی رہیگی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مضبوط و منظم ہے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ اس بات کا مظہر ہے کہ پی پی پی آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے انہوں نے کہاکہ کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ شہداء اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے اتنی قربانیوں کے بعد بھی پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی تو آئندہ بھی پیپلز پارٹی ایک نئے جوش و ولولہ کے ساتھ پیش قدمی کرتی رہیگی اور دنیاء دیکھے گی کہ شہداء کی یہ پارٹی کس طرح ایک بار پھر قوم کی نمائندگی کرتی ہے اور پورے ملک کی بڑی پارٹی بن کر ابھرجاتی ہے ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹواور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے پیغام ہیں ان کی مشن کو ہر صورت میں آگے بڑھایا جائیگا۔یہ ہم پر فرض اور لازم ہے ۔

متعلقہ عنوان :