پہلی سیاحتی بس سروس کا افتتاح کل ہوگا

منگل 10 نومبر 2015 21:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں پہلی سیاحتی بس سروس کا افتتاح کل ( بدھ ) کو ہوگا ، ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت کی طرف سے لاہور میں سیاحتی بس سروس کیلئے چین سے دو ڈبل ڈیکر بسیں منگوائی تھیں جنہیں دس روز تک آزمائشی بنیادوں پر چلایا گیا جبکہ اس دوران حفاظتی اقدامات بھی مکمل کئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جسکے بعد وہ بس میں سوار ہو کر سفر بھی کریں گے۔