سچا مسلمان ناموس رسالت کے معاملہ میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتا‘سید ریاض حسین شاہ

منگل 10 نومبر 2015 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی ، ناموس رسالت کی پاسبانی ایمان کا لازمی تقاضا ہے، سچا مسلمان ناموس رسالت کے معاملہ میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کیلئے آنے والے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران قر آن کو اپنا آئین بناکر کامیاب ہوسکتے ہیں۔ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مثالی طرز حکمرانی اپنانے کی ضرورت ہے۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عدم برداشت کے رویوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اہل حق پاکستان کی نظریاتی اساس کا تحفظ کرنے کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ اسلام کے خلا ف دیس نکالا سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کو لبرل ازم نہیں صوفی ازم کی ضرورت ہے۔