حکومت زلزلہ متاثرین کی شکایات کے ازالہ کیلئے تیز رفتار اقدامات کرے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
عوام کے مسائل حل کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، قومی اثاثے فروخت کرنے کی پالیسی عوام دشمنی پر مبنی ہے‘صاحبزادہ حامدر ضا
منگل 10 نومبر 2015 21:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بہار الیکشن کے نتائج مودی کیلئے نوشتہء دیوار ہیں، بہار میں ذلت آمیز شکست پر مودی اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے رجوع کریں، برفباری نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، حکومت زلزلہ متاثرین کی شکایات کے ازالہ کیلئے تیز رفتار اقدامات کرے،حکمران طبقات اپنے اثاثے ملک میں لائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ قومی اثاثے فروخت کرنے کی پالیسی عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ حکومت آئی ایم ایف سے وفا اور غریب عوام سے جفا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
سیاسی اداروں کو سیاست زدہ کرکے کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ لوٹوں اور کھوٹوں کو سیاست بدر کرنا ہوگا۔
وفد کی قیادت پیر طارق ولی چشتی کررہے تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو نظام مصطفی کا گہوارہ بناکر دم لیں گے۔ نظام مصطفی ہی قوم کے ہر دکھ کی دوا ہے۔ مسلم حکمران انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ پالیسیاں بنائیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خون ریزی روکنے کیلئے فوج تعینات کی جائے۔ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.