لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں نومولود بچے کو کوڑے دان میں پھینک دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 21:24

لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں نومولود بچے کو کوڑے دان میں پھینک دیا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں نومولود بچے کو کوڑے دان میں پھینک دینے کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی انتظامیہ نے نااہلی اور سنگ دلی کی انتہا کرتے ہوئے ایک نومولود بچے کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔اس واقعے کو میڈیا کی جانب سے منظر عام پر لانے کے باوجود تاحال ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :