کشمیری قوم کی یکسوئی نے تحریک آزادی کا رخ بدل دیا ،عوامی نمائندے کشمیر بارے اپنی ترجیحات واضح کریں‘ حافظ سعید

منگل 10 نومبر 2015 21:23

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہاہے کہ کشمیری قوم کی یکسوئی نے تحریک آزادی کا رخ بدل دیا ،مسئلہ کشمیر حل کرنے کایہ سنہری موقع ہے اورعوامی نمائندے کشمیر بارے اپنی ترجیحات واضح کریں،عوامی خدمت کامشن ہرصورت جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کرنے کے موقع پرکیا۔

حافظ سعید نے کہا کہ نریندر مودی کی آمد کے بعدمقبوضہ کشمیر میں پرتشددکارروائیوں کی انتہا ہوچکی ہے ،بھارتی وزیراعظم کی طرف سے کشمیریوں کیلئے پیکج دھوکہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستان زندہ باد کانعرہ لگانے والی سینکڑوں خواتین بند ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ یہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کاسنہری موقع ہے،پوری کشمیری قوم اس مسئلہ پریکسوہوچکی ،مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اپنا رخ بدل رہی ہے ،عوامی نمائندوں کوچاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیار کریں ۔

حافظ محمدسعیدکاکہناتھا کہ حالیہ زلزلہ سے بہت سی تباہی ہوئی تاہم زیادہ نقصان خیبر پختوانخواہ میں ہوا۔متاثرہ ہزاروں افراد کی بحالی کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کیلئے بچوں ‘خواتین ‘مردوں کیلئے گرم کپڑے‘ کمبل‘جرسیاں ‘ چادریں‘ٹوپیاں ‘700افراد کیلئے راشن ‘بچوں کیلئے تحائف‘خیمے‘ جبکہ 1000افراد کیلئے ادویات شامل ہیں ان کاکہناتھاکہ گوجرانوالہ سے متاثرین کیلئے امداد کی دوسری کھیپ بھی جلد بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :