پاک بھارت سیریز، پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی تیسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی

منگل 10 نومبر 2015 21:22

پاک بھارت سیریز، پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی تیسری ڈیڈ لائن بھی ختم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) چیئرمین شہریار خان کی پاک بھارت کر کٹ سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کو دی گئی تیسری ڈیڈ لائن بھی گزشتہ روز ختم ہو گئی مگر بی سی سی آئی کی جانب سے پی سی بی کو کوئی تسلی بخش جواب نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے طیئر مین شہریار خان بھارت سیریز کا پیغام لے کر گئے مگر بھارت سے رسوا ہو کر وطن واپس آ گئے۔

(جاری ہے)

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 5سے 6روز تک بھارت کے جوب کا نتظار کر یں گئے اگر بھارتی کر کٹ بورڈ کی جانب سے کوئی جواب نہ آیا تو سیریز ختم سمجھیں گئے مگر شہریار خان بھی بڑے بھولے ہیں جو ایک پھر دوسری بار ڈسے جانے کے بعد پھر بھارت پر اعتبار کر بیٹھے پانچ کو دس نومبر تک بڑھا دیا۔ ہمسایہ ملک کا کھیل سے تماشہ جاری ہے۔ چیئرمین پی سی بی کی مہمان نوازی اچھی نہ کی، شکووں بھرے خط کا جواب سیدھے منہ نہ دیا۔ کسی دھمکی کو خاطر میں نہ لائے تین تاریخوں بلکہ ڈیڈ لائنز کے گزر جانے کے بعد کیا ابھی بھی کوئی سوچنے کی گنجائش ہے۔ کرکٹ حلقے نئی سوچ میں پڑ گئے