انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا،عمدہ کارکردگی سے ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی جیتیں گئے،یونس خان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی ،اظہر علی

پاکستان کا ٹیم کمبینیشن بہت اچھا ہے، ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے میں بھی پاکستانی سپنرز مشکلات پیدا کر سکتے ہیں،این مورگن

منگل 10 نومبر 2015 21:19

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا،عمدہ کارکردگی سے ٹیسٹ کی ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا،عمدہ کارکردگی سے ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی جیتیں گئے،یونس خان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی ۔منگل کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ہوئی ۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ امید ہے کہ ون ڈے سیریز بھی ہم جیتیں گے ،ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دیں گے۔ اظہرعلی کا کہنا تھا کہ یونس خان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔یونس خان لیجنڈ بیٹسمین ہیں ٹیم کو فتح دلائیں گے اور میچ ونر ثابت ہونگے ان کا کردار ہمیشہ سے ہی مثبت رہا ہے اور ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرے گی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا۔ ون دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے کہا ہے کہ وہ ون ڈے سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ون ڈے میچز ٹیسٹ سے بالکل الگ ہیں اور موجودہ کنڈیشنز میں پاکستان کا ٹیم کمبینیشن بھی بہت اچھا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے میں بھی پاکستانی سپنرز مشکلات پیدا کر سکتے ہیں تاہم انگلش سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امید ہے اور ون ڈے سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس سے قبل شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں انگلش کپتان ایون مورگن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :