پاکستان افغان سرزمین پرکارروائیاں کرنیوالے دہشتگردوں گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،فغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جائے ،دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لئے دونوں ملکوں کو خلوص نیت سے اس کیخلاف جنگ لڑنا ہوگی
افغان صدر اشرف غنی کی چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن سے ملاقات میں گفتگو
منگل 10 نومبر 2015 21:17
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنیوالے دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں، پاکستان فغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون اور خلوص کی یقین دہانی کروائے۔
منگل کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی سے گزشتہ روز چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پائیدار امن افغانستان کی بنیادی ضرورت ہے ، افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان اورافغان طالبان کا کردارا ہم ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنج ہے، دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے دونوں ملکوں کو مل کر خلوص نیت سے دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑنا ہو گی۔
ملاقات میں چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن نیفغانستان میں سیکیورٹی اصلاحات پر اشرف غنی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان مختلف شعبوں میں چین کا اہم شراکت دار ہے،خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، افغانستان میں پائیدار امن اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی نے مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان کی ترقی کیلئے کوششوں پر چینی نمائندے کا شکریہ ادا کیامزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.