تحر یک انصاف کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

بجلی کے بل نذرآتش‘ حکو مت کے خلاف نعرے بازی ‘ (ن) لیگ غر یبوں کیلئے عذاب لیگ بن چکی ہے‘اعجاز چوہدری

منگل 10 نومبر 2015 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ ‘بجلی کے بل نذرآتش جبکہ کارکنان حکو مت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے ۔ منگل کے روزچیئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں تحر یک انصاف نے اکبر چوک میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ‘آئی ایم ایف کی ہدایت پر40ارب کے نئے ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شانیلا روتھ ‘شبیر سیال اور نذیر احمد چوہان سمیت دیگر راہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر کارکنوں نے وزیر اعظم نوازشر یف اور وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار سمیت حکو مت کے خلاف شدید نعرے لگائے اس موقعہ پر اعجاز احمد چوہدری نے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیس غر یبوں کو خو دکشیاں کر نے پر مجبور کر رہی ہے اور پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام پر 40ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا حکومتی ایجنڈہ عوام دشمنی کی انتہاء ہے اور تحر یک انصاف حکمرانوں کے ظالمانہ اقدام کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر شدید احتجاجی کر یگی اور حکمرانوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے نقاب کرتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ غر یبوں کیلئے عذاب لیگ بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :