پاکستان 6سال کیلئے یو این کمیشن برائے تجارتی قوانین کا ممبر منتخب ،مدت 2022 میں ختم ہوگی
ممبرمنتخب ہونیوالے دیگر ممالک میں امریکہ،آسٹریلیا، برازیل، چلی، اسرائیل،ایران، اٹلی، بھارت، فلپائن، سپین،ترکی اوروینزویلا شامل
منگل 10 نومبر 2015 21:08
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء ) پاکستان اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کمیشن کا 6سال کی مدت کیلئے ممبرمنتخب ہوگیا ، وہ 2016سے سال 2022تک یو این کمیشن برائے ٹریڈ کا ممبر رہے گا۔ ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونیوالے انتخابات میں پاکستان کو23ممالک سمیت 2016سے2022تک ممبرمنتخب کردیاگیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انتخابات ہوئے جس میں پاکستان کواقوام متحدہ کے رکن ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ کی کمیشن برائے بین الاقوامی تجارت کارکن ہونے کادرجہ دیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی کمیشن برائے قانون بین الاقوامی تجارت کیلئے اپناموثر کردار ادا کرتارہے گاجس کواقوام متحدہ کے نظام میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے تعاون کوسراہا۔اسمبلی نے پاکستان سمیت 23دیگرممالک کوبھی رکنیت کادرجہ دیاجوآئندہ سال 27جون سے فعال ہوگی۔ممبرمنتخب ہونیوالے دیگر ممالک میں امریکہ،آسٹریلیا، برازیل، چلی، اسرائیل،ایران، اٹلی، بھارت، فلپائن، سپین،ترکی اوروینزویلابھی شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.