اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 107 روپے کی سطح سے نیچے آگیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 20:21

اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 107 روپے کی سطح سے نیچے آگیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 107 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 107 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 107 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اب 106 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے منی ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :