اینٹی مودی کمپئین،بھارتی وزیراعظم کیخلاف 13نومبر کو مظاہرے کیلئے مہم جاری

راجا ایاز اینٹی مودی کمپئین کے کنوینر مقرر،ویبلے سٹیڈیم کے باہر مشرکہ مظاہرے کیلئے سیاسی رہنماؤں کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری

منگل 10 نومبر 2015 20:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) برطانیہ میں اینٹی مودی کمپئین کے تحت بھارتی وزیراعظم کے خلاف 13نومبر کو لندن میں ویبلے سٹیڈیم کے باہر مشترکہ مظاہرے کے لئے کشمیریوں اور پاکستانیوں کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔الحاق پاکستان اور خودمختار کشمیر کی حامی 18سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اینٹی مودی کمپئین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اینٹی مودی کمپئین کے کنوینر راجا ایاز کو مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ویبلے سٹیڈیم کے باہر مشرکہ مظاہرے کے لئے راجا ایاز اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے جس میں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو مشترکہ مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جار ہی ہے اب تک ہزاروں افراد مظاہرے میں شرکت کی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔راج ازیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہکہ نریندرا مودی کشمریوں،اقلیتوں اور انسانیت کا قاتل ہے پیغام میں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مشترکہ مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے بھارت اور نریندرا مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے