اے این پی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

کراچی میں عسکری تنظیموں کے ونگ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ،شاہی سید

منگل 10 نومبر 2015 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے ،کراچی میں عسکری تنظیموں کے ونگ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تمام پولنگ سٹیشنوں کے اندر فوج تعینات کی جائے ان خیالات کا اظہار اے این پی کے رہنما شاہی سید نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کید وران کیا انہوں نے کہاکہ کراچی کے مسائل کا حل منصفانہ حلقہ بندیوں میں مضمر ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حلقہ بندیاں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی میں اے این پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے عسکری ونگز قائم کئے ہیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کراچی میں طالبان کے عسکری ونگ کے طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کو کسی بھی تنظیم کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہر پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کی جائے تاکہ منصفانہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جا سکے۔