لیڈی کانسٹیبل تشد دکیس ، نیشنل پارٹی کی ایم این اے شاہجان مینگریو کی 10ہزار روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت قبل از گرفتار ی منظور

منگل 10 نومبر 2015 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عدنا ن نے لیڈی کانسٹیبل تشد دکیس میں نیشنل پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ملزمہ شاہجان مینگریو کی 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد عدنا ن کی عدالت میں لیڈی کانسٹیبل پر تشددکیس میں رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منگریو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی کنفرم کرنے کرنے کی درخواست پر سماعت کی اور اس دوران ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی موکلہ کے خلاف جتنی بھی دفعات لگائی گئی ہیں وہ تمام ناقابل سماعت ہے ، اس کے علاوہ میڈیکل رپورٹ سے بھی تشدد کی کوئی دفعہ نہیں بن رہی اور پولیس نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج سے کوئی ریکارڈ حاصل نہیں کیا، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ شاہ جہان منگریو کی ضمانت منظور کی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ جہان منگریو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو پارلیمنٹ لاجزاسلام آباد میں تعینات لیڈی کانسٹیبل افشاں ناز نے تھانہ ویمن میں دی گئی درخواست میں کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ لاجز کے استقبالیے میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ نیشنل پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں منگریو نے اسے اپنے مہمانوں کے ساتھ آنے کا کہابار بار ٹیلی فون کے ڈیوٹی چھوڑ کر کمرے میں نا جانے پر شاہ جہاں منگریو آپے سے باہر ہوگئیں اور استقبالیے پر آکر سب کے سامنے ناصرف گالیاں دیں بلکہ تھپڑ بھی مارے جس پرافشاں ناز نے تھانہ وویمن میں میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ایف آئی آرنمبر درج کرائی تھی جس میں 353/186کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔