محکمہ اوقاف نے داتا دربار پر حفاظت پاپوش کیلئے اوور جارجنگ کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی کا آ غاز کر دیا

منگل 10 نومبر 2015 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) محکمہ اوقاف کی طرف سے داتا دربار پر حفاظت پاپوش کیلئے اوور جارجنگ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کا آ غاز کر دیا گیا۔داتا دربار پر جوتوں کی حفاظت کیلئے محکمہ اوقاف کی طرف سے 5روپے کی قیمت مقرر کی گئی تھی لیکن دربار پر موجود کچھ ٹھیکیدار زائرین سے مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کر رہے تھے۔

زائرین کی جانب سے شکایات پر محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نورمحمد اعوان کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے حفاظت پاپوش کے لئے 5روپے قیمت مقرر کی گئی ہے لیکن ہمیں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ یہاں سے پانچ روپے کی بجائے زائرین سے 10,20اور کہیں کہیں 50روپے بھی لئے جارہے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ پہلے ان ٹھیکیداروں کو وارننگ دی گئی تھی اور اب ان کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس مد میں متعدد ٹھیکداروں کے خلاف مقدمات درج کر وائے ہیں اور مزید کروائے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ تمام جوتوں کے سٹینڈز پر کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں تاکہ انہیں کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر سے مانیٹر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :