دوکانداروں نے 2 جعلی پرائس کنٹرول آفیسر زپکڑ کر لئے ،درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا
کینٹ تحصیل کے افسران کی ایماء پر دوکانداروں سے پیسے بٹورتے تھے ‘گرفتار ملزمان کا دعویٰ،اصلی چالان بکس بھی قبضے میں لے لی گئی
منگل 10 نومبر 2015 19:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں دوکانداروں نے 2 جعلی پرائس کنٹرول آفیسر پکڑ ز لئے ،درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا،گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ کینٹ تحصیل کے افسران کی ایماء پر دوکانداروں سے پیسے بٹورتے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں عرفان اور قاسم نامی دو افراد جعلی پرائس کنٹرول آفیسر بن کر دوکانداروں کو ڈرا دھمکا کر ان سے پیسے بٹورتے تھے۔
گزشتہ روز جب دونوں حسب معمول دوکانداروں کو ڈرا دھمکا کر پیسوں کا مطالبہ کر رہے تھے تو شک گزرنے پر دوکانداروں نے دونوں کو قابو کر لیا اور ان پر تھپڑوں ، گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ کینٹ تحصیل کے افسران کی ایماء دوکانداروں سے پیسے بٹورتے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر نائب تحصیل دار رانا شاہد اور دیگر تحصیل انتظامیہ بھی پہنچ گئے اور دوکانداروں سے ملزمان کو معاف کرنے کی اپیل کرتے رہے۔
دوکانداروں کا کہنا تھا کہ اسی دوران نائب تحصیلدار رانا شاہد نے اصلی چالان بکس بھی اپنے قبضے میں لے لیں اور پولیس کے حوالے نہیں کیں۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر نائب تحصیلدا ر رانا شاہد کوئی بھی واضح موقف دینے میں ناکام رہے اورکبھی وہ دونوں ملزمان کو اپنا کلیریکل سٹا ف بتاتے رہے اور کبھی کہتے کہ یہ دونوں چپڑاسی ہیں اور آخر میں انہیں پرائیوٹ لوگ قرار دے دیا۔شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.