سینیٹر سراج الحق نے صفدر علی چوہدری کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی

منگل 10 نومبر 2015 19:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی و مدیر ہفت روزہ ایشیا صفد ر علی چوہدری کی منصورہ ہسپتال میں عیادت کی اور ان کے لیے دعائے صحت کی ۔

(جاری ہے)

حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں مقصود احمد ، امیر العظیم ، حافظ ساجد انور ، محمد انور نیازی اور دیگر رہنما بھی امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ تھے ۔ صفدر علی چوہدری علالت کے باعث گزشتہ چند روز سے منصورہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :