لاہور چیمبر کا 1200میگاواٹ کے بلوکی قصور پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا خیر مقدم ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 10/11/2015 - 23:08:00 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 21:12:32 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 19:43:25 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 19:43:23 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 19:43:22 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 19:35:37 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 19:03:03 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 17:46:47 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 17:00:16 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 16:57:50 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 16:52:51
- مزید خبریں

لاہور

لاہور چیمبر کا 1200میگاواٹ کے بلوکی قصور پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا خیر مقدم

توانائی کے شعبے میں تیزی سے جاری کام خوش آئند ،توانائی کے بحران کے حل میں حکومت کی سنجیدگی ظاہر کرتا ہے‘ ناصر سعید

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید نے 1200میگاواٹ کے بلوکی قصور پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں تیزی سے جاری کام خوش آئند اور توانائی کے بحران کے حل میں حکومت کی سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا، نجی شعبے کو چاہیے کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے تاکہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

ناصر سعید نے کہا کہ ماضی میں توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کے فقدان کا خمیازہ ملک بھر کے صنعتی و تجارتی شعبے کو بھگتنا پڑا ہے، توانائی کے بحران کی وجہ سے صنعتی پیداوار کم ہوئی جس کے منفی اثرات برآمدات پر واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/11/2015 - 19:35:37 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان