لوگوں کو اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہوگی‘ خواجہ سلمان رفیق کا اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان
پنجاب میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے قائم کئے جارہے ہیں،شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری کامیابی سے جاری ہے ، کے پی ایل آئی کا پہلا فیز اگست 2017تک مکمل ہوگا‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت کا تقریب سے خطاب
منگل 10 نومبر 2015 19:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے قائم کئے جارہے ہیں، شیخ زید ہسپتال میں جگر اور گردوں کی پیوندکاری کامیابی سے جاری ہے جبکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا پہلا فیز اگست 2017تک مکمل ہو جائے گا،گردے اور جگر کے مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دی جائے تاکہ ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔
انہوں نے یہ بات فلیٹیز ہوٹل میں شیخ زیدہسپتال لاہور کے زیراہتمام انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے بارے دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک ، سینیٹر غوث محمد، پی کے ایل آئی کے چیئرمین پروفیسر سعید اختر ، چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان، پروفیسر حافظ اشرف شہزاد، ڈاکٹر طارق بنگش، ڈاکٹرعامر لطیف، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر خالد محمود کے علاوہ سینئرڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرید احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں آنکھوں کی پیوندکاری کے لئے قرنیہ سری لنکاسے آتے ہیں اور سری لنکا کے لوگوں کے عطیات سے پاکستان کے سینکڑوں نابینا افراد کی دنیا روشن ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گردے اور جگر کی پیوندکاری کے منتظر مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کے لئے نئے انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کی جان بچانے کے لئے اعضاء عطیہ کرنے کی طرف راغب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کا ڈائلسسز ایک عارضی علاج ہے تاکہ گردے کا عطیہ ملنے تک مریض کی جان بچائی جاسکے لیکن اس مسئلہ کا حل گردے کی پیوندکاری ہی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ لوگ اپنے عزیز اقارب کو گردے کا عطیہ دیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بیدیاں روڈ پر کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے ۔علاوہ ازیں لاہور میں انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیز اینڈ بون میروٹرانسپلانٹ بھی قائم کیا جارہا ہے جس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بھی آئندہ سال تک کام شروع کردے گا جس سے تھیلیسیمیا اور خون کے سرطان میں مبتلا بچوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آرگن ٹرانسپلانٹ کے بارے دو روزہ سیمینار میں تیار ہونے والی سفارشات ایسے ادارے قائم کرنے کے لئے حکومت کی راہنمائی کے کام آئیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.