پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کے لوگ (کل )اپنا مذہبی تہوار دیوالی منائیں گے

منگل 10 نومبر 2015 19:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کے لوگ ( بدھ ) کو اپنا مذہبی تہوار دیوالی منائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مرکزی تقریب ( بدھ ) شام 7بجے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جس میں ہندو برادری کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے ۔ہندو افراد بھر پور انداز سے اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاورق نے ملک بھر میں بسنے والے ہندو ہم وطنوں کوانکے مذہبی تہوار" دیوالی" کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک جذبا ت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :