پریڈی پولیس کا ملتی نیشنل کمپنی کے پاکستان میں نمائندے کے ہمراہ صدر بوہری بازار میں چھاپہ،جعلی کاسمیٹکس برآمد
منگل 10 نومبر 2015 19:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پریڈی پولیس کا ملتی نیشنل کمپنی کے پاکستان میں نمائندے کے ہمراہ صدر بوہری بازار میں چھاپہ ، جعلی کاسمیٹکس بنانے اور سپلائی کرنے والے جعلساز گروہ کی پولیس سے مزاحمت ۔ ملٹی نیشنل کمپنی کے نمائندے پت حملہ ملزمان فرار ، جعلی کاسمیٹکس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی کیرالان KRYLONکی مشہورِ زمانہ کاسمیٹکس کو اسی نام اور پیکنگ میں جعلی تیار کر کے سپلائی اور فروخت کرنے والے دکاندار و جعلساز گروہ کے خلاف پریڈی تھانہ میں ملٹی نیشنل کمپنی بیس BASE، انٹرنیشنل کے پاکستان میں نمائندے (اٹارنی) فرید بھٹی نے مقدمہ الزام 625/15درج کرایا۔
پریڈی پولیس نے مدعی کے ہمراہ صدر بوہری بازار میں ایک دکان نیو اسٹینڈرڈ اسٹور پر چھاپہ مارا تو دکانداروں اور جعلساز گروہ نے پولیس سے مزاحمت کی اس دوران جعلساز دکاندار حنیف، احمد اور محبوب جو مقدمہ میں نامزد ہیں فرار ہو گئے۔(جاری ہے)
پولیس نے جعلی تیار کی گئی کاسمیٹکس بڑی تعداد میں قبضے میں لے لیں۔ پولیس مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کروائی کر رہی ہے۔
اُدھر ملٹی نیشنل کمپنی کیرالان کی نمائندہ ٹیم بھی مارکٹوں کا سروے کر رہی ہے ۔ واضع رہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی کیرالان KRYLON، کی کاسمیٹکس دنیا بھر میں نہ صرف مشہور ہیں بلکہ معیار کے اعتبار سے بھی منفرد ہیں۔ جعلساز گروہ مذکورہ کمپنی کی کاسمیٹکس کمپنھی کے نام اور ہو بہ ہو پیکنگ میں مارکیٹوں میں سپلائی اور فروخت کر رہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.