کراچی ،صدر پارکنگ پلازہ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ،3افراد زخمی

منگل 10 نومبر 2015 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں سٹی گورنمنٹ پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد نے وہاں موجود چند افراد کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی آوز سن کر اطراف میں موجود لوگوں کے متوجہ ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

مقامی افراد نے تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے عینی شاہدین کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :