کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں، کراچی کے مسئلے کا حل منصفانہ حلقہ بندیوں میں ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر شاہی سید کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں، ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج تعینات کی جائے، کراچی کے مسئلے کا حل منصفانہ حلقہ بندیوں میں ہے، کراچی میں اے این پی کا کوئی عسکری ونگ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کراچی میں طالبان کے عسکری ونگ ہیں، ان کو جیتنے ہرگز نہیں دیں گے، عوامی نیشنل پارٹی ان کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو کسی تنظیم کے حوالے کرنا وہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے