قومی اسمبلی ، غوث بخش مہر ،کاظم شاہ اور شہاب الدین کا الگ الگ ایشوز پر ایوان سے واک آؤٹ

منگل 10 نومبر 2015 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں منگل کو ارکان اسمبلی غوث بخش مہر ،کاظم شاہ اور فاٹا رکن شہاب الدین کا الگ الگ ایشوز پر ایوان سے واک آؤٹ، غوث بخش اور کاظم شاہ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور حکومتی غنڈہ گردی کے خلاف جبکہ فاٹا رکن شہاب الدین نے گورنر کے پی اور باجوڑ کے پولیٹیکل ایجنٹ کے ناروا رویے اور زلزلے زدگان کے فنڈز کے غلط استعمال کے خلاف واک آؤٹ کیا، تینوں ارکان متوفی ارکان کے منانے کے باوجود ایوان میں واپس نہیں آئے۔

(جاری ہے)

شہاب الدین نے کہا کہ باجوڑ میں گورنر کے پی مہتاب عباسی کے حکم پر انہیں ریلیف آپریشن سے الگ کیا گیا اور وزیراعظم کے درے کے موقع پر گھر پر رہنے اور وزیراعظم کے پروگرام میں شرکت سے روکا گیا۔پولیٹیکل ایجنٹ نے گھر آ کر دھمکیاں دیں کہ ریلیف آپریشن کے حوالے سے منہ بند رکھو، میں گورنر اور پولیٹیکل ایجنٹ کے خلاف واک آؤٹ کرتا ہوں