بھولا گجر قتل کیس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااﷲ کو 12 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان

منگل 10 نومبر 2015 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) بھولا گجر قتل کیس میں پو لیس کا صوبائی وزیر قانون رانا ثنااﷲ کو 12 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن رانا ثنااﷲ کا بیان ریکارڈ کریں گے اس سے قبل وہ مجرم نوید کمانڈو کا بیان ریکارڈ کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ 9 جنوری کو فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے عہدیدار بھولا گجر کو ڈرائیور سمیت قتل کردیا گیا تھا۔

مجرم نوید کمانڈو قتل کا اعتراف کرچکا ہے اور اس پر فردِ جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔ نوید کمانڈو نے عدالت کے روبرو اپنے اعترافی بیان میں موقف اپنایا تھا کہ اس نے بھولا گجر کا قتل صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنااﷲ کے کہنے پر کیا تھا جس پر رانا ثنااﷲ کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :