وزیراعظم نے 1123میگاواٹ کے بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پلانٹ سے بجلی کی پیداوار2017ء تک شروع ہو جائیگی، ایندھن کی مد میں سالانہ 5 ارب 80 کروڑ روپے کی بچت ہو گی

منگل 10 نومبر 2015 18:54

بلوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے 1123میگاواٹ کے بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،پلانٹ سے 2017ء تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی،بلوکی پاور پلانٹ سے ایندھن کی مد میں سالانہ 5 ارب 80 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے 1123میگاواٹ کے بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،موضع واں آدھن میں واقع منصوبے سے ریفائن مائع قدرتی گیس سے بجلی پیدا ہو گی، بلوکی پاور پلانٹ کم ایندھن سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے ،اس منصوبے سے 2017ء کے آخر تک بجلی کی پیدوار شروع ہو جائے گی۔

شفافیت کے باعث پلانٹ کی تعمیراتی لاگت میں 38ارب 60کروڑ روپے کی بچت ہو گی،پاور پلانٹ سے ایندھن کی مد میں سالانہ 5ارب 80کروڑ روپے کی بچت ہو گی، منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی، منصوبے سے زرعی و صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے، بلوکی پاور پلانٹ 61.63فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ استعداد کار رکھنے والا منصوبہ ہے

متعلقہ عنوان :