الیکشن کمیشن فیصل آباد کی مجرمانہ غفلت سامنے آگئی۔ تہلکہ خیز انکشافات نے بلدیاتی انتخابات کا پول کھول دیا۔سی سی93میں اڑھائی مرلے کے مختلف گھروں سینکڑوں جعلی ووٹوں کا اندراج اور الیکشن کمیشن کے سرکاری ٹمپرڈ نتیجہ فارم سوالیہ نشان ہیں۔اصل حقائق سامنے لانے کیلئے سٹی کونسل93 میں ری کاوٴنٹنگ کرائی جائے۔،میئر گروپ کے اہم رہنما،سابق ناظم وامیدوارچیئرمین سٹی کونسل93طارق بشیر غوری کا حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ
فہد شبیر منگل 10 نومبر 2015 18:46
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2015ء) میئر گروپ فیصل آباد کے قائد چوہدری شیر علی کے قریبی ساتھی سابق ناظم طارق بشیر غوری نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2015ءء کے دوران سٹی کونسل میں شہر کے چند حلقوں میں مخصوص افراد کو نوازنے کیلئے جعلی ووٹر لسٹوں پر ووٹنگ کرادی گئی ہے۔ سی سی 93میں لسٹوں کے اوپر دئیے گئے اعداد وشمار کے برعکس بوگس اندراج شدہ ووٹ ڈلوا کر رزلٹ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
جعلی پریذائیڈنگ آفیسر کے ذریعے فارم XIمیں وارڈ1میں ناکام امیدوار کے حاصل شدہ ووٹ کو ٹمپرڈ کرکے 50اضافی ووٹ ڈال کر اس کو جتوایا جارہا ہے۔ اسی فارم XIوارڈ 1میں پریذائیڈنگ آفیسر کا درج شدہ شناختی کارڈ نمبر اور دستخط بوگس ہیں۔ جس کی تصدیق نادرا نے بھی کردی ہے۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرفیصل آباد کو سنگین مجرمانہ فعل کی مرتکب جعلی پریذائیڈنگ آفیسر کے خلاف دی گئی درخواست کے باجود کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
سی سی 93کے Kبلاک میں اڑھائی مرلے کے مکان نمبر327علامہ اقبال کالونی میں 53ووٹوں کا اندراج،مکان388آئی بلاک جوعرصہ دراز سے رہائشی نہ ہے میں دو مسیحی میاں بیوی اور7سید فیملی کے افراد سمیت 29جعلی ووٹ بنے ہوئے ہیں جبکہ اس مکان پر جوئے کے شبھے میں ڈی ٹائپ پولیس متعدد مرتبہ چھاپے مار چکی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں ایسے ووٹ جن کا ریکارڈ نہیں ہے۔ اسی طر ح فارم XIمیں متعدد بے ضابطگیوں کے خلاف بمعہ ثبوت دی گئی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہ کرنا، آزاد اور غیر جانبدا ر انتخاب کروانے کے دعویدار الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب پر سیاہ دھبہ ہے۔ امیدواران سی سی 93چیئرمین طارق بشیر غوری، وائس چیئرمین خلیل الرحمن انصاری، امیدوار چیئرمین مخدوم زادہ سید محمد زکریا، امیدوار چیئرمین محمد شفیع نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی 93کے بلدیاتی الیکشن 2015کی زمینی حقائق پر مبنی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ری کاوٴنٹنگ کروا کر جیتنے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ سنگین مجرمانہ فعل کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ رول ماڈل کے طور پر آئندہ عوامی مینڈیٹ کے چرانے کی کوئی سازش کامیاب نہ ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.