تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سی ڈی اے ملازمین کا پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کام کرنے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 10/11/2015 - 18:51:07 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 18:08:48 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 18:08:48 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 18:07:38 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 18:07:38 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 18:07:38 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 17:55:18 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 17:49:53 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 17:49:53 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 17:49:53 وقت اشاعت: 10/11/2015 - 17:48:31
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سی ڈی اے ملازمین کا پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کام کرنے سے انکار

تنخواہوں کی ادائیگی تک پارلیمنٹ لاجزکی صفائی و مرمت کا کام نہیں کرینگے، متاثرہ ملازمین کا موقف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)سی ڈی اے کے ملازمینتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پارلیمنٹ لاجز کی صفائی ستھرائی کرنے سے انکار کردیا ۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجزمیں صفائی ستھرائی کا کام کرنیوالے ملازمین اور سینٹری ورکرز نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کا کام بند کردیا ہے جبکہ سینٹری ورکرز بھی مرمت سے متعلق کام اس وقت تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب تک ان کو تنخواہیں ادا نہیں کر دی جاتیں۔

کام سے انکار کرنیوالے وکروں کی تعداد تقریباً40کے قریب ہے اور ان ملازمین کا موقف ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے چولہے بجھ گئے ہیں اور بچوں کو دووقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہو گیا ہے اس لئے جب تک ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی تب تک کوئی بھی کام نہیں کیا جائے گا ۔دوسری جانب سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کو منانے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

10/11/2015 - 18:07:38 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان