لاہور، ڈاکو شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر آسانی سے فرار

منگل 10 نومبر 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈیفنس کے ایریا میں ڈاکوؤں نے شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا اور آسانی سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے بلاک ای کے رہائشی اعجاز منیر کے گھر گذشتہ روز دن دیہاڑے 5ڈاکو داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر گھروالوں کو یرغمال بنانے کے بعد گھر سے قیمتی اشیاء ، غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوں جوں پولیس کو جدید اسلحہ اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں شہر میں ڈکیتیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :