بلدیاتی انتخابات میں فوت شدہ افراد کے ووٹ ڈالنے انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے،ریٹرنگ آفیسر نے قانونی کی حکمرانی کے بجائے اپنی مرضی کی،عدالتی ریمارکس

منگل 10 نومبر 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے یہ ریمارکس بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران دئیے کارروائی کے دوران خضر حیات کے وکیل نے انکشاف کیا کہ جڑانوالہ کی یونین کونسل 49 میں وفات پانے والی خاتون کا ووٹ بھی ڈالا گیا حالانکہ خاتون صغراں بی بی کے انتقال آٹھ برس ہوگئے..

(جاری ہے)

جسٹس فرخ عرفان خان نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات شہریوں میں نہیں جنگل میں ہوئے ہیں. ہائی کورٹ نے یو سی 49 کا ریکارڈ قبضے میں لیا. جسٹس فرخ عرفان خان نے لاہور کی یوسی 39 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دے دیا اور ہدایت کی تین دنوں میں گنتی کا عمل مکمل کیا جائے اور اس کی نگرانی سیشن جج کریں. درخواستوں پر مزید کارروائی 12 نومبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :