پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر عہدیداروں کی پرویز مشرف سے ملاقات
متحد اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے ،سابق صدر
منگل 10 نومبر 2015 17:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے انکی رہائش گاہ پر کراچی میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے تاذہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحدہ اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے ۔
اس وقت عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے حزب مخالف کی تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے ۔ریمورٹ کنٹرول اور اختیارات اور وسائل سے محروم بلدیاتی ادارے عوامی نمائندگی کے حقیقی تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتے ،زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی خواہش کے باعث عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے ۔(جاری ہے)
آزاد اور با اختیارآئینی اداروں کی تشکیل ناگزیر ہے ۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کراچی کے امیر قاضی زاہد اور تنویر خان بھی موجود تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام ایک نئی سیاسی قوت کی کمی محسوس کر رہے ہیں،منتشر اپوزیشن کا فائدہ موجودہ نا اہل حکمران اٹھا رہے ہیں ۔معیشت کو مضبوط کرنے کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ۔2007کاپاکستان 2015کے پاکستان کی نسبت معاشی اعتبار زیادہ مضبوط اور فعال تھا ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔سابق صدر نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت بھی دریافت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.