تازہ ترین ٹینس رینکنگ،مرے نے فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی،نڈال ترقی پا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے

ولیمز سسٹرز دوبارہ ٹاپ ٹین میں اکھٹی ہو گئیں،سرینا پہلے نمبر پر براجمان،وینس ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں

منگل 10 نومبر 2015 17:38

تازہ ترین ٹینس رینکنگ،مرے نے فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی،نڈال ترقی ..

پیرس ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) نوویک جوکووچ مینز اور سرینا ولیمز ویمنز سنگلز ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اینڈی مرے نے ترقی پاتے ہوئے راجر فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ نڈال بھی ایک درجہ ترقی پا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ولیمز سسٹرز طویل عرصے بعد دوبارہ ٹاپ ٹین میں اکھٹی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں جوکووچ پہلے نمبر پر موجود ہیں، پیرس ماسٹرز کے رنر اپ مرے ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، راجر فیڈرر جو کہ ایونٹ میں ابتدائی راؤنڈ میچز میں ہار گئے تھے، تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے، واورینکا چوتھے نمبر پر ہیں، نڈال ایک زینہ چڑھ کر چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ برڈچ چھٹے، فیرر ساتویں، نیشکوری آٹھویں، گیسکوئٹ نویں اور تسونگا دسویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب ویمنز میں سرینا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، سیمونا ہالپ، گاربین مگروزا اور ماریا شراپووا بھی بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیش پر براجمان ہیں، وینس ولیمز چار درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :