سعودی عرب ٗ خواتین کی شناخت کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

فیصلے کا مقصد عدالت آنے والی خواتین کی کسی بھی ابہام کی صورت میں انگوٹھے کے نشان سے شناخت ممکن بنانا ہے ٗ رپورٹ

منگل 10 نومبر 2015 17:35

سعودی عرب ٗ خواتین کی شناخت کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)سعودی وزارت انصاف نے ملکی عدالتوں میں خواتین کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا مقصد عدالت آنے والی خواتین کی کسی بھی ابہام کی صورت میں انگوٹھے کے نشان سے شناخت ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت عدل کے ذرائع نے ایک عرب ویب سائٹ کو بتایا کہ خواتین کو عدالتوں اور نظامتِ قوانین میں ملازمتیں دینے اور ان کی شہادت کے لیے عدالت میں پیشی کے طریق کار کو آسان بنانے کی غرض سے موجودہ نظام میں متعدد ترامیم کی جارہی ہیں۔وزارت اپنے تحت آنے والے اداروں میں خواتین کے لئے علیحدہ سیکشن کھول رہی ہے ٗجہاں تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور یہ مردوں کے دفاتر سے بالکل الگ تھلگ ہوں گے۔