پولیو مہلک ،وبائی مرض ہے ،سدباب ضروری ہے،عوام اہلسنت پو لیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں، ذوالفقار علی کھو سہ

منگل 10 نومبر 2015 17:31

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) جماعت اہلسنت بلوچستان کے ناظم اعلی محمد ذوالفقار علی کھوسہ صوبائی رہنما علامہ ساجد قادری ضلعی رہنما مفتی گلزار یوسفزئی علامہ شعیب قادری علامہ زین العابدین محمد حسنی ظفرخان سومرو حافظ جوادقادری نے اپنے مشترکہ بیان میں پولیو مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک مہلک اور وبائی مرض ہے جسکا سدباب انتہائی ضروری ہے اس پولیو وائر س کے ڈر سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کیلئے سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جو باعث شرمند گی ہیں لہذا ہر محب وطن پاکستانی کیلئے ضروری ہے کہ پولیو سے بچاو کے قطرے اپنے بچوں کو ضرور پلوائیں اور پولیو سے تحفظ کی مہم میں اپنا کردار ادا کریں عوام اہلسنت پولیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں یہ ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے پو لیو کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید پولیو ورکرز کے ورثاء کو معاوضہ اور انکے بچوں کو نوکریاں دی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :