معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کی تشخیص کیلئے ریسورس سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں‘ وزیر خصوصی تعلیم

منگل 10 نومبر 2015 17:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پنجاب انضمامی تعلیمی منصوبے کے تحت کل مظفر گڑھ اور بہاولپور میں معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کی تشخیص کے لئے ریسورس روم قائم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن پنجاب آصف سعید منہیس نے سیکرٹریٹ میں محکمانہ اجلاس کے دوران کہی- انہوں نے بتایا کہ پنجاب سپیشل ایجوکیشن کے منصوبے انضمامی تعلیم کے تحت معمولی معذوری میں مبتلا بچوں میں معذوری کی تشخیص کے لئے مظفر گڑھ اور بہاولپور میں اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں اضلاع میں تشخیصی ریسورس سینٹرز بنائے جارہے ہیں تاکہ بچوں میں معمولی معذوری کا پتہ لگا کر انہیں علاج کے ساتھ ساتھ عام سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جاسکیں-صوبائی وزیر نے بتایاکہ کل مظفر گڑھ ٹی ایم اے ہال میں تشخیصی ریسورس سینٹرز بنانے کے لئے تشخیصی آلات پراجیکٹ کے افسران کے حوالے کئے جائیں گے- اس موقع پر سیکرٹری خصوصی تعلیم عنبرین رضا، ڈی سی او مظفرگڑھ حافظ شوکت علی اور انضمامی تعلیم کے پروجیکٹ کے افسران بھی موجودہوں گے-

متعلقہ عنوان :