کسان پیکیج کی آڑ میں غیر مستحق لوگوں میں قومی دولت لٹائی جا رہی ہے‘ منظور وٹو

کسانوں کو سیاسی اور امتیازی بنیادوں پرمعاوضہ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں ‘ صدر پی پی پنجاب

منگل 10 نومبر 2015 17:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظوراحمد وٹو نے کہاہے کہ کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو سیاسی اور امتیازی بنیادوں پرمعاوضے کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں،انتظامیہ حکمران جماعت کے عہدیداروں کی سفارشات پر فہرستیں مرتب کر رہی ہے جو حقدار کو اس کے حق سے محروم کرناہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے بنیادی مقاصد کوپس پشت ڈالا جا رہا ہے جس سے کسانوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

پنجاب میں کسان پیکج کے خلاف مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس پیکج کے تحت غیر مستحق لوگوں کے درمیان قومی دولت لٹائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا بنیادی مسئلہ گندم، کپاس ،گنے اور مکئی کی سپورٹ پرائس کا ہے جو کہ اسطرح مقرر کی جائیں تا کہ کسانوں کو انکی محنت کا صحیح معاوضہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :