برکی ، آئل ٹینکر کے پھٹنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 2نامعلوم محنت کشوں کی نعش ناقابل شناخت

منگل 10 نومبر 2015 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں برکی کے علاقے میں آئل ٹینکر کے پھٹنے کے باعث ہونے والی آتشزدگی کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے 2نامعلوم محنت کشوں کی نعش مسخ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے بتایا ہے کہ ناقابل شناخت نعشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونے پر شناخت ہونے کے بعد ہی ان کی نعشیں ورثہ کے حوالے کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے سپروائزر کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ فیکٹری کے مالک اور بیٹے کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے عمران ولد عبدالرشید، اعظم ولد عنایت ، ساگر ولد نذیر، محمد اشفاق ولد یوسف اور عمران ولد نمبردار شامل ہیں۔