صدر کے علاقے میں کسٹم حکام نے چند روز قبل سیل کی گئی 12دکانوں کو کھول دیا

منگل 10 نومبر 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)صدر کے علاقے میں کسٹم حکام نے کارروائی کرکے چند روز قبل سیل کی گئی 12دکانوں کو کھول دیا۔صدر موبائل مارکیٹ میں چند روز قبل کسٹم کی جانب سے کارروائی گئی۔ اس دوران12 دکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔ تاہم رات گئے دکانوں میں موجود سامان کے دستاویزات پیش کرنے کے بعد کسٹم حکام نے تمام دکانوں سے سیل ہٹا دی۔

تاجر رہنماوٴں کا کہنا تھاکہ دکان سے کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی ہے۔ کسٹم حکام کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد سیل ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاجر رہنماوٴں کا مزید کہنا تھا کہ کالی بھیٹروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر مارکیٹ کی ایسوسی ایشن کے صدر ادریس میمن کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر بنایاجائے تاکہ چھوٹے تاجر آسانی سے ٹیکس ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم کے پریونشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی تھی۔کارروائی کے دوران عمارت کا محاصرہ کیا گیا اور نویں منزل پر دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران مقامی تاجروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو رینجرز اہلکاروں کے لاٹھی چارج کرکے نے ناکام بنادیا تھا۔تاہم 5 گھنٹے تک کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔